عمران خان کی سکیورٹی پر مامور کے پی پولیس اہلکار واپس

01-27-2023

(لاہور نیوز) عمران خان کی سکیورٹی کا معاملہ، خیبر پختونخوا کی نگران حکومت کی جانب سےعمران خان کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار واپس بلا لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان پر حملے کے بعد کے پی سے پچاس پولیس اہلکار عمران خان کی سکیورٹی پر تعینات کیے گئے تھے پنجاب حکومت نے کے پی حکومت کو چوبیس جنوری کو مراسلہ بھیجا نگران حکومت نے اہلکاروں کو واپس بلالیا۔ دوسری جانب سابق وزیر اعظم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو واپس بلانے پر تحریک انصاف نے احتجاج کیا اور کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عمران خان کی سکیورٹی پر تعنیات کے پی پولیس اہلکاروں کو بھی واپس بلا لیا ہے۔