ڈیفنس: نقب زن گینگ گرفتار، لاکھوں مالیت کا مسروقہ سامان برآمد

01-27-2023

(لاہورنیوز) لاہور پولیس نے نقب زن گینگ کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں ، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

ڈیفنس سی انویسٹی گیشن کے انچارج انسپکٹر اعجاز رسول نے بتایا کہ ملزمان گلی محلوں میں گھومتے اور تالا لگے گھروں میں نقب زنی کرتے تھے، گرفتار ملزمان ریکارڈ یافتہ اور متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ آفتاب پھلروان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے ڈیفنس سی پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔