حاضر سروس اور ریٹائرڈ اساتذہ کے لیے خوشخبری

01-27-2023

(ویب ڈیسک) پنجاب ٹیچرز فاؤنڈیشن نے بیمار اساتذہ کی مالی امداد کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ٹیچرز فاؤنڈیشن بیمار اساتذہ کی مالی امداد کرے گی، فاؤنڈیشن نے بیمار اساتذہ کو مالی امداد دینے کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں، کینسر کے مرض میں مبتلا اساتذہ کی مالی مدد کی جائے گی ، اساتذہ پندرہ فروری تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ بیمار اساتذہ درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں، ایپلیکیشنز فارم ٹیچر فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، اس حوالے پنجاب ٹیچرز فاؤنڈیشن نے تمام تمام ڈائریکٹوریٹز آف پبلک انسٹرکشنز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔