لاہور کوپولیو سےپاک کرنے کاخواب چکناچور،شہر میں افغانی پولیو وائرس کی موجودگی کاانکشاف

01-26-2023

(لاہور نیوز)شہر میں افغانی پولیو وائر س کی موجودگی کے انکشاف سے لاہور کو پولیو سے پاک رکھنے کا خواب محض خواب ہی رہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں   افغانستان سے تعلق رکھنے والی پولیو وائرس سٹرین لاہور کے سیوریج میں پائی گئی ہے،لاہور کے علاقے آؤٹ فال روڈ سے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے،تاہم  لاہور میں ماحولیاتی نمونے مثبت آنے پر دوبارہ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے۔