انصاف آفٹر نون سکولوں کے لیے ساڑھے 8 ارب روپے کے فنڈز منظور

01-26-2023

(لاہور نیوز) انصاف آفٹر نون سکولوں کے لیے ساڑھے 8 ارب روپے کے فنڈز منظور کر لیے گئے، فنڈز سے اساتذہ کی تنخواہیں بھی دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ساڑھے 8 ارب روپے اگلے دو سال میں خرچ ہوں گے۔ دوسری طرف انصاف آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کو سات ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فنڈز کی منظوری مل گئی ہے، فنڈز ریلیز ہوتے ہی اساتذہ کو تنخواہیں دے دی جائیں گی ۔