دستور پاکستان کو نصاب کا حصہ بنانے کا خیر مقدم کرتے ہیں، شہزاد سعید چیمہ

01-25-2023

(لاہور نیوز) انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ کا کہنا ہے دستور پاکستان کو نصاب کا حصہ بنانے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

شہزاد سعید چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا سوک ایجوکیشن کمیشن ایکٹ 2018 کی پارلیمنٹ سے منظوری پر تمام سکول دستور پاکستان پڑھانے کے پابند ہونگے۔ ہم 23 مارچ کے تاریخی دن پر وفاقی وزیر تعلیم کے اس اقدام کو سراہیں گے۔ اقدام سے نئی نسل کو اپنے حقوق کے بارے میں اور زیادہ آگاہی ہو گی۔ شہزاد سعید چیمہ نے کہا 73ء کے متفقہ آئین کو منظور کرانے کا سہرہ پیپلز پارٹی کے سر ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کیلئے موثر قانون سازی کی ہے۔