سرکاری سکولوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا خواب ادھورا

01-25-2023

(ویب ڈیسک) شہر کے سرکاری سکولوں کے بچوں صاف پانی کی فراہمی کا خواب پورا نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتیں بدلیں سال بدلے مگر سرکاری سکولوں میں صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ مکمل نہ ہوا، لاہور کے سکولوں میں واٹر فلٹریشن کا پلانٹس نہیں  لگائے جا سکے،شہر کے دو سو سکولوں میں فلٹریشن پلانٹس لگائے جانے تھے، سو سکولوں میں ڈیڑھ سال بعد بھی پلانٹس نہ لگائے جا سکے ۔ ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں میں بچے گندا پانی پینے پر مجبور ہیں،مضر صحت پانی پینے سے بچے بیمار ہورہے ہیں۔