لاہور: ہائر ایجوکیشن نے نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی

01-25-2023

(ویب ڈیسک) محکمہ ہائرایجوکیشن نے صوبہ بھر میں نئی بھرتیوں پر پابندی کا اطلاق کردیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کی تمام یونیورسٹیز میں نئی بھرتیوں پر پابندی ہوگی، پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ پر بھی پابندی کا اطلاق ہوگا ، تمام تعلیمی بورڈز کو بھی اس ضمن میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع محکمہ ہائرایجوکیشن کے مطابق سرکاری کالجز کے سربراہان پابندی کے حکم پر مکمل عمل کریں گے،پنجاب پبلک سروس کمیشن کے علاوہ ہر شعبہ تعلیم میں کسی قسم کی بھرتی نہیں کی جائے گی،اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کے تبادلوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔