چکن غریب کے کچن سے باہر، مرغی کا گوشت 3 روپے مہنگا

01-24-2023

(لاہور نیوز) چکن غریب کے کچن سے باہرہو گیا۔ مرغی کا گوشت 3 روپے مہنگا کر دیا گیا۔

 چکن کی قیمت 504 روپے کلو ہو گئی، انڈوں کی قیمت289روپے درجن کی سطح پربرقرار ہے۔ مارکیٹ میں فی انڈہ25 روپے تک فروخت ہونے لگا۔ سبزیاں اور پھل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔ مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔ میتھی 110، بینگن 90، پالک60، آلو 40 روپے کلو تک بکنے لگے۔ پھلوں میں انار بدانہ 750، سیب350 روپے کلو ، مسمی اور کینو 260 روپے درجن میں فروخت ہو رہا ہے۔