کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا

01-24-2023

(لاہور نیوز) کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کرکٹ کے ایکشن میں واپس لوٹ آئے۔ بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سیریز کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔

بابر اعظم نے تین گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں بیٹنگ پریکٹس کی۔ انہوں نے این ایچ پی سی کے کوچز اور انفرادی ٹرینر کے ہمراہ پریکٹس کی۔ بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سیریز کے بعد چند روز کی بریک لی تھی۔ انہوں نے پی ایس ایل کے لئے خود کو تازہ دم کرنے کے لئے بھرپور ٹریننگ کا آغاز کیا۔ بابر اعظم پی ایس ایل کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن 13 فروری سے شروع ہو گا۔