جوہر ٹاؤن دھماکہ، ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی

01-24-2023

(لاہور نیوز) جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث 3 ملزمان کیخلاف کیس کی ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی۔ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی گئی۔ ملزمان میں ملزم سمیع الحق ، عزیز اکبر اور نوید اختر شامل ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کے دیگر گواہان کو طلب کر لیا۔ ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی انسپکٹر خالد اکبر نے چالان جمع کرا رکھا ہے۔ اس مقدمے میں چار ملزمان کو پہلے ہی 9، 9 مرتبہ سزائے موت ہو چکی ہے۔