ہیئر گاؤں میں خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

01-24-2023

(لاہور نیوز) ہیئر گاؤں میں 28 سالہ صفیہ بی بی نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

خاتون کو جنرل ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ اہلخانہ کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ہے۔ پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر دیا۔   پولیس کے مطابق واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔