زمان پارک کی سیکورٹی میں کمی بیشی پر غور شروع

01-24-2023

(لاہور نیوز) پنجاب اور لاہور پولیس کی نئی قیادت نے زمان پارک کی سیکورٹی میں کمی بیشی پر غور شروع کر دیا۔

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے دوران زمان پارک کی سیکورٹی پر 6 سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات رہے۔ چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں اپوزیشن نے زمان پارک میں حد سے زیادہ سکیورٹی لگانے پر اعتراض بھی کیا تھا۔ پنجاب اور لاہور کی نئی کمان کے آتے ہی ارسر نو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔