ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی کا ڈویژن گلبرگ وزیر اعلی ہاوس کا دورہ

01-24-2023

(لاہور نیوز) ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی نے ڈویژن گلبرگ وزیر اعلی ہاوس کا دورہ کیا اور وزیر اعلی ہاوس کی سکیورٹی کا جائزہ لیا۔

ایس ایچ او گلبرگ  نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو سکیورٹی بارے بریفنگ دی۔ ایس پی حسن جاوید بھٹی نے سکیورٹی پر مامور پولیس جوانوں کو سکیورٹی بارے بریف کیا۔ پیرو،ڈولفن و دیگر پیٹرولنگ ٹیموں کو موثر پٹرولنگ کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن حسن جاوید بھٹی نے کہا دوران ڈیوٹی غفلت لاپرواہی بلکل برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈویژن میں موجود تمام اہم مقامات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔