مہنگائی نے طلبا کی مشکلات کو بھی بڑھا دیا

01-24-2023

(ویب ڈیسک) مہنگائی نے طلبا و طالبات کی مشکلات کو بھی بڑھا دیا،مقامی کاغذ ملز مالکان نے پیپر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ۔

ذرائع کے مطابق کاغذ ملز مالکان نے غریب طالب علموں پر مزید بوجھ ڈال دیا ، پیپر کی قیمتیں 15 روپے مزید بڑھا دی گئیں، اردو بازار میں کاغذ کی قیمت 250 سے بڑھ کر 265 روپے تک جا پہنچی ۔ کاغذ کی قیمتوں میں اضافے سے طلبا و طالبات کی مشکلات میں بھی اضافے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مہنگائی نے بچوں کو بھی نہ چھوڑا، سٹیشنری کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دوسری جانب اردو بازار کے تاجروں ،پبلشرز نے قیمتوں میں اضافے پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے انجمن تاجران اردو بازار  کا کہنا ہے کہ مافیہ کو لگام ڈالنا ہوگی ورنہ غریب کا بچہ تعلیم سے محروم ہوجائے گا۔