جی سی یونیورسٹی ایم ایس فارنزک کیمسٹری کے طلبا و طالبات کا سیشن کورٹ کا دورہ

01-24-2023

(لاہور نیوز) جی سی یونیورسٹی ایم ایس فارنزک کیمسٹری کے طلبا و طالبات کے وفد نے سیشن کورٹ کا دورہ کیا ۔

دورے کے موقع پر ایم ایس فارنزک کیمسٹری کے وفد نے قتل اور زیادتی جیسے مختلف مقدمات کی سماعت دیکھی ۔ طلبا و طالبات کے وفد نے عدالتوں میں جدید انداز میں ٹرائل ہوتے بھی دیکھا۔ طلبا طالبات نے مقدمات کا ٹرائل اور ضمانتوں میں جرح کے طریقہ کار کا بھی مشاہدہ کیا ۔ اس موقع پر ایم ایس فارنزک کیمسٹری کے وفد نے سینئر قانون دان برہان معظم ملک کے دلائل سنے ۔ ایم ایس فارنزک کیمسٹری کے وفد میں سروج حسن ،ماریہ اظہر ،عروہ سجاد شیخ ،بسمہ ارشد ، عامر سہیل، سعد جبار اور اویس شامل تھے ۔