باڈی بلڈنگ چمپئن شپ،سعد بٹ نے مسٹر پاکستان کاٹائٹل اپنے نام کرلیا
01-18-2023
(ویب ڈیسک)آل پاکستان انٹر بورڈز باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں سعد بٹ نے مسٹر پاکستان کا میدان مار کر ٹائٹل جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر بورڈز باڈی بلڈنگ چمپئن شپ پنجاب کالج کے جمنازیم میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان بھر سے 40کھلاڑیوں نے شرکت کی،پاکستان انٹر بورڈز باڈی بلڈنگ چمپئن شپ میں پہلی پوزیشن 46 پوائنٹس کے ساتھ سوات بورڈ نے حاصل کی دوسری پوزیشن 44پوائنٹس کے چمپئن شپ کے مہمان خصوصی چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی اور ڈائریکٹر پنجاب کالج عارف چوہدری نے کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں، چیئرمین لاہور بورڈ نے جیتے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ۔ساتھ لاہور بورڈ نے حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن ٹیکنیکل بورڈ لاہور نے 24پوائنٹس کے ساتھ حاصل کی۔