قومی کرکٹر سرفراز احمد کا ایک اور اعزاز
12-28-2022
(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، سرفراز احمد وکٹ کیپر بیٹر کے طور سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک پیغام میں بتایا گیا ہے کہ سرفراز احمد نے 50 میچز میں 2 ہزار743 رنز مکمل کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے، ان پچاس میچز میں سرفراز احمد کی 3 سینچریاں اور 19 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔ سرفراز احمد نے یہ اعزاز کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 86 رنز کر کے حاصل کیا ہے، اس سے قبل یہ اعزاز کامران اکمل کے پاس تھا، کامران اکمل نے 53 میچز میں 2 ہزار648 رنز سکور کیے تھے۔