سبزیوں پھلوں کے اونچے دام، منافع خور مافیا بھی بے لگام
12-16-2022
(لاہور نیوز) سبزیوں اور پھلوں کے اونچے دام، منافع خور بھی بے لگام، شہری پریشان، انتظامیہ بے مافیاز کے سامنے بے بس دکھائی دینے لگی۔
شہر لاہور میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں نے شہریوں کو چکرا کے رکھ دیے، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگیں، ادرک اور لہسن کی قیمت چار سو روپے سے نیچے نہ آسکی، پیاز بھی مارکیٹ میں 240 روپے میں فروخت ہونے لگا، ٹماٹر کی قیمت 120روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ دوسری طرف پھلوں کی قیمتیں بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے، انار 680 روپے، انگور450 روپے اور سیب 340روپے میں فروخت ہونے لگے، انتظامیہ کے مہنگائی کو لگام ڈالنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، منافع خور سبزی و پھل منڈیوں میں بے لگام ہو چکا ہے، شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔