سگریٹ اور تمباکو فروش ہوشیار،انتظامیہ کا بڑا اعلان

09-28-2022

(لاہور نیوز)تمباکو اور سگریٹ فروشوں کیلئے بری خبر۔۔ ٹیکس بڑھانے کیلئے محکمہ ایکسائز نے ورکنگ مکمل کرلی۔لاہورسمیت 5 بڑے اضلاع سےتمباکو اور سگریٹ فروش دکانوں کا ڈیٹا اکٹھا کرکے سالانہ ٹیکس کولیکشن کی سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔

سگریٹ اور تمباکو فروش ہوشیار۔۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اِن ایکشن۔۔ سگریٹ فروشوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے دکانداروں کا ڈیٹا اکٹھا کرلیا۔لاہور میں 7817 سمیت5 اضلاع میں 25ہزار736 چھوٹی بڑی دکانیں موجود ہیں۔ ایکسائزحکام کے مطابق دکانوں کو ملازموں کے حساب سے 4کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔تمباکو فروشوں سےسالانہ فیس بڑھا کر 64کروڑچونتیس لاکھ تک وصولی کی جا سکتی ہے،انہوں نے مزید بتایا کہ چھوٹی دکانوں سےفیس 5 ہزار جبکہ بڑی دکانوں سے40 ہزار تک وصولی کی تجویز تیار کرکےبھجوا دی گئی۔