تمباکو نوشی سے چھٹکارہ حاصل کرنےکے آسان طریقےجانئے

06-01-2022

(ویب ڈیسک ) عالمی ادارہ صحت کے مطابق تمباکو نوشی سے ہر سال دنیا بھر میں تقریباً 80 لاکھ افراد زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ ہلاک ہونے والے افراد میں سے تقریبا 6 لاکھ خود تمباکو نوشی نہیں کرتے۔ایسے افراد دوسروں کی تمباکو نوشی سے پیدا ہونے  والےدھوئیں کے باعث مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں جو بعد ازاں جان لیوا ثابت ہوتی ہیں۔ان 6 لاکھ میں سے ایک تہائی تعداد کمسن بچوں کی ہے جو اپنے والدین یا دیگر اہل خانہ کی سگریٹ نوشی کے باعث موت کے گھاٹ اتر جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر آپ تمباکو نوشی چھوڑنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ان 5 طریقوں پر عمل کریں۔سب سے پہلے ذہنی طور پر خود کو  تیار ہوں اور اپنے اہل خانہ کو تیار کرنا ضروری ہے۔ تمباکو نوشی چھوڑنے کےلیے مدد مانگنے میں ہرگز گریز نہ کریں۔ اپنا دھیان نئی مصروفیات اور عادات میں لگائیں اور تمباکو کی طلب سے ذہن کو بھٹکانے کی کوشش کریں۔ تمباکو استعمال کرنے کے متبادل طریقوں کی طرف خود کو ما ئل کریں۔ایک ہدف مقرر کرکے مکمل ہونے پر خود کو انعام دیں۔