لاہور ہائیکورٹ کے دفاتر میں سگریٹ نوشی پر سخت پابندی عائد

05-28-2022

(لاہور نیوز)لاہور ہائیکورٹ کے دفاتر میں سگریٹ نوشی پر سخت پابندی عائد کردی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعدنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائیکورٹ کے تمام دفاتر اور برانچز انچارج کو سرکلر جاری کیا گیا ،جس میں کہا گیاکہ دفاتر اور برانچز میں سگریٹ نوشی دیکھنے میں آئی ہے۔ سگریٹ نوشی صحت کیلئے نقصان دہ اور خلاف قانون ہے۔ ہائیکورٹ دفاتر میں اور برانچز میں سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں ہے، سگریٹ نوشی پر پابندی کے سٹیکرز دفاتر اور برانچز میں چسپاں کئے جائیں ۔ایڈیشنل رجسٹرار سکیورٹی سگریٹ نوشی پر پابندی کو یقینی بنائیں گے۔کنٹرول روم میں سگریٹ نوشی کی مانیٹرنگ کیلئے ایک اہلکار تعینات کیا جائے۔