نان روٹی ایسوسی ایشن کا نان اور روٹی کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان
12-08-2021
(لاہور نیوز) اتوار سے نان اٹھارہ روپے کا اور سادہ روٹی 12 روپے کی ملے گی۔ نان روٹی ایسوسی ایشن نے قیمتیں بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
رحمان پورہ میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب اسلم گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں اتوار سے نان اور سادہ روٹی کی قیمت بڑھا رہے ہیں۔ نان اٹھارہ روپے کا اور سادہ روٹی بارہ روپے کی ملے گی۔ دو سے تین ماہ ہو گئے پستے ہوئے تندور مالک مقروض ہو گئے ہیں۔ دس روپے کی روٹی آٹھ سو ساٹھ روپے تھیلے پر تھی۔ آٹا چار ہزار نو سو چوراسی روپے کلو ملتا ہے۔ عوام کو ریلیف تندور مالکان نہیں حکومت دیتی ہے۔ آٹے کی قیمت من مرضی سے بڑھائی جاتی ہے لیکن ان پر کوئی ایکشن نہیں لیتا۔ ڈی سی آفس سے نوٹیفکیشن آنے کے بعد آٹے کی قیمت بڑھائی گئی۔ ظلم کی بات یہ ہے کہ ہمارے ساتھ تین ماہ سے کوئی بات نہیں کی گئی۔ روٹی کے کم وزن پر کبھی دفاع نہیں کرتے اگر وزن کم کریں تو قیمت زیادہ نہ کریں۔ سو گرام کی روٹی ہوتی ہے اور نان کا ایک سو بیس گرام وزن ہوتا ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا ہے کہ خود ساختہ قیمتیں نہیں بڑھا سکتے۔ تندور مالکان ڈی سی آفس سے رابطہ کریں ملکر حل نکالتے ہیں۔ تندوروں پر روٹی اور نان سرکاری ریٹ پر ہی بکے گے۔