مسلم لیگ ن نے آئندہ حکومت بنانے کا موقع ملنے پر تیاریاں شروع کردیں

11-20-2021

(لاہور نیوز)مسلم لیگ ن نے آئندہ حکومت بنانے کا موقع ملنے پر تیاریاں شروع کردیں،سپیشل ریفارمز لانے کے لیے خصوصی ریسرچ اینڈ پلاننگ یونٹ تشکیل دے دیا گیا۔

مسلم لیگ ن نے اسپیشل ریفارمز لانے کےلئے اسپیشل ریسرچ اینڈ پلاننگ یونٹ تشکیل دیدیا ۔تین برس کے دوران ہونیوالی خرابیوں کی نشاندہی کی جائے گی ۔مہنگائی کا خاتمہ، انتہائی اہم ایشوز سمیت محکموں سمیت دیگر معاملات کو بہتر بنانے اور اسپیشل ریفارمز لانے کےلئے پلاننگ ہوگی ۔یونٹ میں سابق 17 صوبائی وفاقی وزراء سمیت پرائیویٹ سیکٹر کے نامور افراد کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ان کو اہم ٹاسک دیدیئے گئےہیں۔  ریسرچ اینڈ پلاننگ یونٹ کا پہلا اجلاس حمزہ شہباز شریف آج کررہے ہیں۔ جس میں پنجاب سے متعلق معاملات کا جائزہ کیا جائے گا۔ ریسرچ اینڈ پلاننگ یونٹ کے سربراہ شہباز شریف ہوں گے۔ اس یونٹ میں تھنک ٹیک یعنی ہر سیکٹر سے تعلق رکھنے والے ماہرین کو بھی شامل کردیا گیا۔ آج ہونے والے اجلاس میں پنجاب سے متعلق معاملات کی نشاندہی اور ریفارمز پلان زیر غور آئے گا۔ پنجاب میں خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو صحت سے متعلق ٹاسک دیا گیا۔ رانا مشہود کو تعلیم اور سپورٹس سے متعلق ریفارمز سے متعلق ٹاسک دیا گیا۔ رمیش سنگھ آروڑہ اور میری گل کو ریفارمز سے متعلق ٹاسک دیا گیا ہے۔ بلدیات داخلہ اور قانون سے متعلق رانا ثنائ اللہ کی سربراہی میں چھ رکنی ٹیم کو ٹاسک دیا گیاہے۔