حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے: شیخ رشید

10-24-2021

(لاہور نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، جو راستے بلاک ہیں وہ کھول دیئے جائیں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد گرفتار افراد کو رہا کر دیا جائے گا، طے پایا ہے منگل کی شام تک یہ لوگ مریدکے میں رہیں گے۔   گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت لاہور میں اہم اجلاس ہوا، پنجاب سیف سٹی اٹھارٹی آفس میں اجلاس میں وفاقی اور صوبائی وزراء بھی شریک ہوئے، اجلاس میں نور الحق قادری ،علی امین گنڈا پور، صوبائی وزیر قانون راجا بشارت ،آئی جی پنجاب اور دیگر بھی موجود تھے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کو کالعدم تنظیم کے مارچ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔