پنجاب میں 48 کالعدم تنظیموں پر کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد

07-16-2021

(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں 48 کالعدم تنظیموں پر کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے کالعدم تنظیموں پر پابندی کی لسٹ انٹیلیجنس اور محکمہ پولیس کو بھجوا دی۔  263 مدارس و ارگنائزیشن نے ضلعی انتظامیہ کو کھالوں کے این او سی کے لئے درخواستیں جمع کروا دیں۔ مراسلہ کے مطابق غیر قانونی کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف گیارہ بی شیڈول دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ایف ائی ار درج کروائی جائے گی۔ کالعدم تنظیموں بارے محکمہ داخلہ کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ موصول ہو چکا۔     ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر میں کھالیں این او سی حاصل کرنے والے اکٹھی کر سکیں گے۔