پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی فیسوں میں اضافہ کر دیا

06-28-2021

(لاہور نیوز) پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا۔ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی فیس 1500 سے بڑھا کر 6000 کر دی گئی۔

پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی فیس میں 4 گنا اضافہ کر دیا۔ اس سے قبل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ہونے والے ٹیسٹ کی فیس 500 جبکہ گزشتہ سال 1500 تھی۔ 1 لاکھ 75 ہزار بچے میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان میڈیکل کیمشن مجموعی طور پر 1 ارب 50 کروڑ کمائے گا۔