پنجاب اسمبلی میں 26 کھرب 53 ارب روپے کابجٹ کثرت رائے سے منظور

06-25-2021

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں 26 کھرب 53 ارب روپے کابجٹ کثرت رائے سے منظور، وزیر خزانہ نے پنجاب فنانس بل 2021 ایوان میں پیش کیا جو کثرت رائے منظور کر لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام دوست بجٹ پیش کیا ، منظوری میں ارکان نے بھر پور دلچسپی لی،وزیر اعلی نے ایوان احسن انداز سے چلانے پر اسپیکر چوہدری پرویز الہی کے کردار کی تعریف کی ۔ وزیر اعلیٰ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایوان کو پارلیمانی روایات کے مطابق احسن انداز سے چلایا۔میں نے مناسب سمجھا کہ اپ کے چیمبر آکر اپ کا شکریہ ادا کروں،بجٹ کی منظوری میں پارٹی ارکان اور اتحادیوں کا تعاون مثالی رہا۔  وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو چکا ہے،ماضی کی حکومت مسائل دیکر گئی ہم صوبے کو خوشحالی کی طرف لیکر جارہے ہیں ۔