عمران خان انتقامی احتساب میں پاگل ہو چکے ہیں، عظمیٰ بخاری

06-21-2021

(لاہور نیوز) رہنما مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری کہتی ہیں عمران خان انتقامی احتساب میں پاگل ہو چکے ہیں۔ جن مقدمات میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانتیں ہو چکی ہیں ایف آئی اے وہی کیس دوبارہ بنا رہا ہے۔

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان نے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کی۔ عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا کہ جہانگیر ترین کو این آر او مل گیا تو راوی چین ہی چین لکھ رہا ہے۔ شہباز شریف، عمران خان کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کریں گے۔ جنہیں پاکستان کی ترقی نظر آ رہی ہے انہیں ورلڈ بنک کی رپورٹ دیکھنا چاہیے۔ ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا کہ بزدار صاحب سے پوچھا جائے آپ کون سے میرٹ پر آئے ہیں۔ وزیراعظم کو زیادتی کا شکار ہونے والی متاثرہ بچیاں نظر نہیں آتیں۔ آٹا اور چینی سکینڈل کیا ہے آج بھی چینی 110 روپے کلو ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اقتصادی سروے میں گرتی معیشت کا ذکر نہیں ہے لیکن گدھوں کا ذکر ہے۔ رنگ روڈ سکینڈل کا کیا ہوا؟ کیا زلفی بخاری واپس آ گئے ہیں؟ آنے والے دنوں میں آٹے کا بحران آنے والا ہے۔