نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ میں ایل ڈی اے انتظامیہ کی مبینہ غفلت

06-01-2021

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ، اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے ایل ڈی اے انتظامیہ کی مبینہ غفلت سامنے آ گئی۔ سنگ بنیاد رکھنے کے دو ماہ بعد بھی اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے جگہ کا تعین نہ ہو سکا۔

تفصیل کے مطابق اراضی کی نشاندہی نہ ہونے سے تاحال اپارٹمنٹس کی تعمیر کا کام شروع نہ ہو سکا۔ وزیراعظم نے 4 ہزار اپارٹمنٹ کی تعمیر کیلئے 7 اپریل کو سنگ بنیاد رکھا۔ موضع ہلوکی میں اپارٹمنٹس کیلئے 600 کنال سے زائد جگہ مختص کی گئی۔ ایل ڈی اے کے سی ٹی پی، سی ایم پی ماسٹر پلان میں جگہ کی نشاندہی نہ کر سکے۔ 2 ماہ بعد بھی اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے ایک اینٹ نہ لگ سکی۔ ٹھیکیدار کی جانب سے ایک دن مشینری چلانے کے بعد کام بند کر دیا گیا۔ وی سی ایل ڈی اے ایس ایم عمران کے مطابق اپارٹمنٹس کیلئے موضع ہلوکی میں اراضی ایکوائر کر چکے۔ تکنیکی مسائل دور کرنے کیلئے پلاننگ کر رہے ہیں۔