تعمیراتی سریا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا
05-24-2021
(لاہور نیوز) نیا گھر بنانا بھی اب مزید مہنگا پڑے گا، خام لوہے کی قیمتوں میں عدم استحکام سے تعمیراتی سریا مہنگا ہو گیا۔
غریب کیلئے اب نیا گھر بنانا امتحان بن گیا، خام لوہے کی قیمتوں میں عدم استحکام سے تعمیراتی سریا مہنگا ہو گیا۔ تعمیراتی سریا کی قیمت 1 لاکھ 35 ہزار روپے فی ٹن ہو گئی ہے۔ برانڈڈ سٹیل کی قیمت 1 لاکھ 44 ہزار روپے تک پہنچ چکی ہے۔ چیئرمین آباد فیاض الیاس نے سریے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیل بار کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ایڈیشنل ریگولیٹری ڈیوٹی کا خاتمہ کیا جائے تاکہ سریے کی قیمتیں کم ہوسکیں۔ خیال رہے عید کے بعد سے اب تک سریا 5 ہزار روپے فی ٹن تک مہنگا ہو چکا ہے۔ پاکستان سٹیل ٹریڈرز ایسوسی ایشن حکام کہتے ہیں خام لوہا مہنگا ہونے سے مقامی سٹیل سیکٹر متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سریے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے کنسٹرکشن انڈسٹری کو نقصان پہنچے گا