کورونا بے قابو، ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پنجاب حکومت نے فوج کی خدمات مانگ لیں
04-24-2021
(لاہور نیوز)کورونا وائرس کی تیسری لہر مزید ہولناک، پنجاب حکومت نےایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج کی 5کمپنیوں کی خدمات مانگ لیں ۔
تفصیلات کے مطابق کوروناکے بڑھتے کیسزکی روک تھام اور ایس اوپیز پر عمل درآمد کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پاک فوج کی 5کمپنیوں کی خدمات مانگی گئی ہیں ۔فوج کی طلبی سےمتعلق وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کاخط منظور کرلیا۔ درخواست منظور ہونے بعد پنجاب کے 5 بڑے شہروں میںپاک فو ج کے جوان ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروائیں گے۔ لاہور ،راولپنڈی اورگوجرانوالہ سیمت 5بڑے اضلاع ہیں جہاں پاک فوج کے جوان تعینات کیے جائیں گے۔