پنجاب یونیورسٹی نے بی اے پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری کردی

01-16-2021

(لاہورنیوز)پنجاب یونیورسٹی نے بی اے پارٹ ون کی رول نمبر سلپ جاری کردی ۔بی ایس سی اور ایسوسی ایٹ ڈگری کی رول نمبر سلپ بھی جاری کردی گئی ۔

پنجا ب یورنیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے بی ایس سی اور ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات کا آغاز اگلے ماہ سے ہو رہا ہے۔ اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے رول نمبر  جاری کر دیے گئے ہیں ۔کورونا کی وجہ سے انتظامیہ نے امتحانات کو ملتوی کر دیا تھا ۔ انتظامیہ کی طرف سے اجازت ملتے ہی دوبارہ  شیڈول جاری کیا گیا ہے اور بچوں کو رولنمبر سلپ بھی جاری کر دی گئیں ہیں ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے طلبہ و طالبات یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی رول نمبر سلپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے جو پلان مرتب کیا گیا ہے اس کے تحت امتحانات لئے جائیں گے ۔