لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا، بلاول؛ حکومت کی گھبراہٹ بڑھے گی، مریم

12-11-2020

(لاہور نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں استعفوں کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں، تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں۔لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا۔

  جاتی امرا میں مریم نواز شریف کیساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت تحریک سے خوفزدہ ہے، اس لئے اپوزیشن اتحاد میں دراڑ ڈالنے کے خواب دیکھے جا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ استعفوں سے متعلق پارٹی کی ای سی سی سے مشاورت ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی لانگ مارچ اتنا کامیاب نہیں ہوا، جتنا پی ڈی ایم کا ہوگا۔ لاہور کا جلسہ تاریخی ہوگا۔ عمران خان پہلے ہمیں دھمکیاں دے رہے تھے، اب کہتے ہیں کہ میں اپوزیشن کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔ اس موقع پر مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جو انسان گزشتہ تین سال سے کہہ رہا تھا کہ این آر او نہیں دوں گا وہ آج پی ڈٰ ایم سے این آر او مانگ رہا ہے۔ بلاول بھٹو سے ملاقات میں پی ڈی ایم کے اگلے پلان پر بات ہوئی ہے۔