صوبائی وزیر لیبرعنصر مجید خان انٹرنیشنل سوشل سکیورٹی ایسوسی ایشن کے ایمبیسیڈر مقرر

12-08-2020

(لاہور نیوز)صوبائی وزکر کو جرمن ادارے نے پروگرام ویژن زیرو کا ایمبیسیڈر مقرر کیا۔ صوبائی وزیر نے ای کارڈز پروگرام میں معاونت پر GIZ کی پراجیکٹ مینیجر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جلد ورکرز کو ای کارڈز کی فراہمی شروع کر دی جائے گی، پہلے مرحلے میں 25ہزار جبکہ 2021 تک مزید 3لاکھ ای کارڈز فراہم کئے جائیں گے۔

  تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر لیبر عنصر مجید خان انٹر نیشنل سوشل سکیورٹی ایسوسی ایشں کے پروگرام ویژن زیرو (Vision Zero)کے پاکستان میں ایمبیسیڈر مقرر صوبائی وزیر کو جرمن ادارے GIZ کی پراجیکٹ مینیجر رومینا کوخیس نے سرٹفیکیٹ دیا ۔ GIZ کے وفد نے وزیر لیبر سے پنجاب سوشل سکیورٹی آفس میں ملاقات کی۔وفد میںGIZ کے لیبر سٹیڈرز پروگرام کی پراجیکٹ مینیجر رومینا کوخیس اور کمپوننٹ لیڈر(Component Leader) نور خان شامل تھےملاقات میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ویژن زیرو کا مقصد کارخانوں اور صنعتوں میں کام کے دوران حادثات پر قابو پانا اور ورکرز کو تحفظ فراہم کرنا ہے،ویژن زیرو ورکرز کے تحفظ اور صحت سے متعلق قانون کے مطابق اقدامات کر رہا ہے۔GIZ عالمی لیبر سٹینڈرز کے مطابق  محکمہ لیبر کے افسران کی ٹریننگ فراہم کرنے میں معاونت کر رہا ہے۔ عنصر مجیدلیبر کی ترقی کے بغیر صنعتی ترقی نا ممکن ہے۔ورکرز ہمارا اثاثہ ہیں اور ان کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔GIZ کی جانب سے جاب مارکیٹ  کے مطابق لیبر کی ٹریننگ میں ووکیشنل ٹریننگ کے اداروں کو مدد فراہم کی جا رہی ہے،ورکرز کو سوشل سکیورٹی تحفظ اور کام کے دوران صحت سے متعلق خدشات دور کرنے کیلئے معاونت کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر لیبر نے ای کارڈز پروگرام میں معاونت پر GIZ کی پراجیکٹ مینیجر کا شکریہ ادا کیا۔بہت جلد ورکرز کو ای کارڈز کی فراہمی شروع کر دی جائے گی، پہلے مرحلے میں 25ہزار جبکہ 2021 تک مزید 3لاکھ ای کارڈز فراہم کئے جائیں گے۔ محکمہ میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے  پورا سسٹم آٹو میٹڈ کر رہے ہیں۔