پنجاب حکومت نے ہوٹل، کیفے، ریستوران کے اندر کھانا کھانے پر پابندی عائد کر دی
12-02-2020
سیکرٹری صحت کیپٹن (ر) محمد عثمان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فوڈ پوائنٹس پر کھلی جگہوں پرکھانا کھانے کی اجازت ہو گی۔ تمام فوڈ پوائنٹس کھانے پینے کے انتظامات صرف کھلی جگہوں پر کر سکتے ہیں۔ کھانے کیلئے بیٹھنے کا انتظام ایس او پیز کے مطابق کیا جائے۔ میز، کرسیوں میں ایس او پیز کے مطابق فاصلہ رکھا جائے گا۔ کھلی جگہوں پر بھی کورونا سے بچاؤ ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہو گا۔ ماسک پہنے، بار بار ہاتھ دھوئیں۔ کورونا سے بچاؤ کی جاری کردہ تمام ایس او پیز پر لازمی عمل کیا جائے۔