فوڈ اتھارٹی کا دودھ ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

11-28-2020

نونہالوں کو صحت مند دودھ کی فراہمی کا مشن، فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں کارروائی، چیکنگ کے دوران ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔ لاہور کے تمام داخلی راستوں پر ناکے لگا کر 2لاکھ 3ہزار 832لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی دودھ کی دکانوں کی چیکنگ کی گئی۔ شالیمارٹاؤن میں میراں حسین لجپال ملک شاپ اور دھرم پورہ میں قصوری ملک شاپ کو سربمہر کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوانہ کا کہنا ہے کہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں دودھ کی ایل آر، فیٹس انتہائی کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ 512 فوڈ کی چیکنگ، 3کو سربمہر،3 کی پروڈکشن بند اور بھاری مقدار میں گٹکا تلف کیا گیا۔ ممنوعہ گٹکا فروخت کرنے پر کوٹ خواجہ سعید میں لاڈا پان شاپ کو سربمہر کیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈی جی رفاقت علی نسوآنہ کا مزید کہنا ہے کہ معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔