32 سالہ شہری کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے 2 سگے بھائی گرفتار
11-13-2020
(لاہور نیوز) ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن محمد بلال قیوم کی سربراہی میں کاہنہ پولیس کی کارروائی۔ 32سالہ شہری آصف رحمان کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے2 سگے بھائی عاقب اور سلامت گرفتار۔ ملزمان کو شبہ تھا کہ کہ مقتول آصف رحمن کے ان کی بہن کے ساتھ ناجائز مراسم تھے جس کا انہیں رنج تھا۔ وقوعے کے روز ملزمان نے مقتول آصف کو اپنے گھر بلایا اور کھانے میں بہوشی کی دوا ملا کر اسے کھلادی۔ ملزمان عاقب اور سلامت نیم بیہوشی کی حالت میں مقتول آصف رحمن کوموٹر سائیکل پر بٹھاکر قصور لے گئے۔ ملزمان نے مقتول آصف کو پکی حویلی کے قریب نالے پر لے جاکر گلا دبا کر قتل کیا اور نعش نالے میں پھینک کر فرارہو گئے۔ ملزمان پر مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ کاہنہ میں اغواء کا نامزد مقدمہ درج تھا۔ ایس ڈی پی او کاہنہ سرکل اکرام اللہ خان اور انچارج انویسٹی گیشن کاہنہ اصغر بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ مقتول آصف رحمن کی نعش برآمد ہونے کے بعد ملزمان عاقب اور سلامت نے قتل کی واردات کااعتراف کر لیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقتول کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف ضلع قصور میں بھی درج تھا ۔