محکمہ ماحولیات کی مشینوں کا 9 ماہ سے خراب ہونے کا انکشاف
11-13-2020
(لاہور نیوز) سموگ کیسے کنٹرول ہوگی؟ جانچنے والے آلات ہی خراب، محکمہ ماحولیات کی آدھی مشینوں کا 9 ماہ سے خراب ہونے کا انکشاف۔ تفصیل کے مطابق واہگہ، قذافی سٹیڈیم میں لگی مشینوں نے کام چھوڑ دیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مجموعی طور پر 8 آلات اور ایک ایپ 4 مشینیں ناکارہ ہو چکی ہیں۔ شہر میں لگی نجی کمپنی کی 22 مشینوں سے کام چلایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب محکمہ تحفظ ماحولیات نے اپنی مشینیں ٹھیک کروانے کیلئے 9 کروڑ روپے فنڈز کا مطالبہ کر دیا۔ خیال رہے جاپان سے منگوائی گئی فی مشین کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔