پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لائسنسنگ فیسوں میں اضافہ کر دیا
10-10-2020
(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لائسنسنگ فیسوں میں اضافہ کر دیا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بورڈ نے فیسوں میں معمولی اضافہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ بزنس آپریٹرز کی سالانہ لائسنس فیس میں 70 سے 100 فیصد اضافہ کر دیا۔ ویری سمال مینوفیکچرنگ یونٹ کی سالانہ لائسنسگ فیس 8 ہزار جبکہ سمال کی 16 ہزار روپے ہو گی۔ میڈیم کی 35 ہزار، لارج کی 50 ہزار اور ویری لارج کی 1 لاکھ روپے لائسنسنگ فیس مقرر کر دی گئی۔ رٹیلر، ہول سیل ڈیلر کیلئے ویری سمال بزنس کی لائسنسگ فیس 800، سمال کی 1500 روپے ہو گی۔ میڈیم کی 8 ہزار، لارج کی 16 ہزار اور ویری لارج کی 35 ہزار روپے سالانہ فیس مقرر کر دی گئی۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ قیام کے بعد 9 سال میں پہلی دفعہ فیسوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔