سروسز ہسپتال کے سکیورٹی روم میں ایم ایس اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان لڑائی
09-22-2020
(لاہور نیوز) سروسز ہسپتال میں ایم ایس اور ینگ ڈاکٹرز کی لڑائی کا معاملہ، سکیورٹی روم میں ڈاکٹرز کی لڑائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے حملہ آوار کو بے نقاب کر دیا۔ ڈاکٹر حامد پر حملہ کرنے کا الزام تھا جبکہ فوٹیج میں ینگ ڈاکٹرز اپنے دوست ڈاکٹر حامد پر حملہ آور ہوئے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت انکوائری کمیٹی میں سی سی ٹی وی ایڈیٹنگ کر کے پیش کی گئی۔ اصل فوٹیج انکوائری کمیٹی سے چھپائی گئی۔ ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سکیورٹی روم میں حملہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ پرنسپل پروفیسر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ فوٹیج انکوائری کمیٹی کو پیش کریں گے۔