گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے بائیو میٹرک نظام کی اصولی منظوری
09-01-2020
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے بائیو میٹرک نظام کی اصولی منظوری دے دی۔پنجاب موٹر وہیکلز رولز1969میں ضروری ترامیم کی جائیں گی۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں شہریوں کو ایکسائز دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے ، نمبر پلیٹس کے اجرا میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید آسانیاں فراہم کرنے کے لیے گھر بیٹھے بائیو میٹرک نظام کو فعال کرنے کی کوشش بھی جاری ہے ۔