موسلا دھار بارش کے باعث لیسکو کے 50 سے زائد فیڈر ٹرپ
08-10-2020
(لاہور نیوز) موسلا دھار بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر، 50 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے۔ تفصیل کے مطابق گلشن راوی، سمن آباد، بند روڑ کوٹ لکھپت، مغل پورہ، دھرم پورہ، شالامار، مزنگ سمیت متعدد علاقے بجلی سے محروم۔ لیسکو کے سٹاف کی قلت کے سبب گھنٹوں بعد بھی مختلف علاقوں کی بجلی بحال نہ ہو سکی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے، پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔ تیز بارش کے بعد اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔