بارش کاآج کوئی امکان نہیں،محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
08-03-2020
(لاہور نیوز) سورج آج آنکھیں دکھائے گا،درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان۔شہر میں مزید بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات نے موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیش گوئی کردی۔ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصدرہے گا جبکہ ہوا کی رفتار 13کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔