ایم ایس سروسز ہسپتال نے ڈاکٹر دراب شجاع کا اکاونٹ منجمند کروا دیا

07-21-2020

(لاہور نیوز) سروسز ہسپتال کے ڈاکٹر کی بیرون ملک شفٹنگ کے دوران جاری تنخواہ کا معاملہ سامنے آنے پر ایم ایس سروسز ہسپتال نے ڈاکٹر دراب شجاع کا اکاونٹ منجمند کروا دیا۔ لاہور نیوز نے بیرون ملک شفٹ والے ڈاکٹر دراب شجاع کی غیر قانونی جاری تنخواہ پر خبر نشر کی تھی۔ لاہور نیوز نے ڈاکٹر دراب شجاع کی تنخواہیں نکلوانے کا ریکارڈ حاصل کر لیا۔ ڈاکٹر دراب شجاع کا اے ٹی ایم مقامی ڈاکٹر کے استعمال میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اے ٹی ایم کے ذریعے ڈاکٹر دراب شجاع کے اکاونٹ سے لایور میں ہر ماہ ٹرانزیکشن ہو رہی ہیں۔ ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر افتخار احمد کے مطابق ڈاکٹر دراب شجاع کے اکاونٹ میں 3لاکھ روپے موجود ہیں۔ ڈاکٹر دراب شجاع کی جانب ہسپتال کی ساڑھے چار لاکھ روپے تنخواہوں کی مد میں گئے۔