اداکارہ سجل علی کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

04-12-2020

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈراموں کی مشہور اداکارہ سجل علی کورونا وائرس کے باعث گھر میں موجود ہیں اور اب انہوں نے انسٹا گرام پر اپنے خوبصورت ماضی کو یاد کرتے ہوئے بچپن کی تصویر شیئر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سجل علی نے بچپن کی تصویر شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل علی دونوں ہاتھ سر پر رکھ کر کسی کی گود میں موجود ہیں۔ انسٹا گرام میں شیئر کی گئی اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ میں بچپن میں سلام کرنے کے لیے اس طرح دونوں ہاتھ سر پر رکھ لیتی تھی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی سجل علی اپنی فیملی کی ایسی کئی تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔           View this post on Instagram                   That’s how I use to salam. It was actually shaaam #Bachpan. A post shared by Sajal Ahad Mir (@sajalaly) on Apr 7, 2020 at 11:42am PDT