پنجاب بھر میں دربار بند، محکمہ اوقاف کو 20 کروڑ سے زائد کا نقصان

04-02-2020

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں دربار بند ہونے سے محکمہ اوقاف کو 20 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا۔ ٹھیکوں کی مد میں جو رقم اکٹھی کرنا تھی وہ بھی وصول نہ ہوسکی۔ لاک ڈاؤن کی مدت میں توسیع سے اپریل کی تنخواہ ادا کرنے کے لیے خزانے میں پیسے نہیں ہوں گے۔ محکمہ نے ریلیف پیکج کے لئے پنجاب حکومت سے درخواست کرنے پر غور شروع کر دیا۔ حکومتی احکامت کے بعد پنجاب کے 550 سے زائد درباروں کو بند کیا گیا۔ فروری سے اپریل تک پنجاب بھر میں درجنوں عرس کی تقریبات ہوتی ہیں۔ محکمہ کو تنخواہوں اور پنشن کی مد میں ماہانہ 15 کروڑ کی ضرورت ہوتی ہے۔