عائشہ عمر کا والدہ کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

01-22-2020

(لاہور نیوز) اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی والدہ کی 70ویں سالگرہ پر انہیں دل کو چھو لینے والا مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔ عائشہ عمر نے اپنے پیغام میں اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نے کس طرح ان کے والد کی وفات کے بعد مالی مشکلات کے باوجود ان کی بہترین پرورش کی، انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ تمام خواتین کیلئے ایک مثال ہیں۔