عائشہ عمر کا بھی ہراساں کئے جانے کا انکشاف
01-07-2020
(ویب ڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر نے بھی ہراساں کئے جانے کا انکشاف کیا ہے ۔ایک انٹرویو کے دوران ‘می ٹو’ پر بات کی جا رہی تھی تو عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی اپنی زندگی میں ہراساں کیا گیا۔ اور انہیں معلوم ہے کہ انسان ایسے وقت میں کیا محسوس کرتا ہے ، لیکن وہ ابھی اتنی بہادر نہیں ہیں کہ اس حوالے سے کھل کر بات کر سکیں۔عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ایک دن میں اس حوالے سے بات کروں، میں ان تمام لوگوں سے اتفاق کرتی ہوں جو بھی اس صورتحال سے گزرے ہوں گے۔