آج شہر کا موسم سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

12-03-2019

(لاہور نیوز) شہر کے افق پر سورج جگمگائے گا اور موسم سرد رہے گا۔ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ نمی کا تناسب 39فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے ۔موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب شہر میں رنگ برنگ پھولو ں کے نظاروں کا چوتھا روز جاری ہے ۔ سالانہ نمائش کی رعنائیاں دیکھنے ہر خاص و عام جیلانی پارک پہنچ گیا ۔ایم پی اے سعدیہ سہیل اور فلمسٹار میگھا نے بھی دلکش نمائش کا نظارہ کیا۔ زیبائش گل نے پارک کے ماحول کو نکھار دیا ،شہری بھی پھولوں کے سحر میں گم دکھائی دئیے ۔